21 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے ممکنہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

ابنا: جنرل احمد وحیدی نے آج صحافیوں سے گفتگو میں صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ مسلح افواج اپنے ملک کے اقتدار اعلی، قومی مفادات اور ارضی سالمیت کا دفاع کرنے کے لئے بھرپور طرح سے تیار ہیں اور اس بات میں کسی طرح کے شک کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتوں نے علاقے میں بدامنی پھیلارکھی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنی توانائيوں کے ساتھ اور علاقے کے ملکوں کو خود امن قائم کرنے کی دعوت دے کر یہ ثابت کررہا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں امن کا سب سے بڑا پرچم دار ہے۔.......

/169